مقبول بٹ کے اقوال

مقبول بٹ کے اقوال

2 منٹ کا مطالعہ
FacebookXWhatsAppTelegramLinkedInEmail

مقبول بٹ کے اقوال، ان کی تحریروں اور بیانات سے، ان کے اپنے اردو الفاظ میں۔

میرا جرم فرسودگی قدامت پسندی سرمایہ دارانہ استحصالی نظام غلامی اور ریاکاری کے خلاف جدوجہد ہے

میں فرسودگی دولت پسندی استحصال غلامی اور منافقت کے خلاف بغاوت کا مرتکب ہوا ہوں

محکومی کو پرامن طور پر برداشت کرنا اجتماعی زندگی کا عظیم ترین جرم ہے

ہم دوستوں کی اعانت کے متمنی ہیں لیکن ایسی اعانت جو باہمی عزت اور وقار کی بنیاد پر استوار ہو ہم دوستی چاہتے ہیں کسی کی بالادستی تسلیم نہیں کرنا چاہتے

آزادی سے ہمارا مطلب کشمیر کی مقدس دھرتی سے غیر ملکی تسلط کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ بھوک افلاس جہالت بیماری معاشی اور سماجی نا ہمواریوں کو شکست دینا ہے اور ہم ایک دن آزادی حاصل کر کے رہیں گے

غلامی کے حساس کو ذہنوں سے نکال دو برادری ازم اور تعصب کی زنجیریں توڑ دو برادریوں کے جھوٹے فریب سے نکل آؤ اور مادروطن کشمیر کی آزادی عزت اور خود مختاری کے لیے جدوجہد کے لیے تیار ہو جاؤ

ہمیں تحریک آزادی کو ایسے خطوط پر استوار کرنا ہے کہ ہماری پکار امن کے ایوانوں میں گونجے بیابانوں میں گھن گرج سنائی دے اور دشت و صحرا ہماری شجاعتوں کی گواہی دینے پر مجبور ہوں

میرے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کا مقام کیا ہو سکتا ہے کہ حالات کی نامساعدگی اور وقت کا جبر نہ صرف یہ کہ وفا کی ان شمعوں کو بجھانے میں ناکام رہے جن کو ہم نے خون سے روشن کیا بلکہ جلتی شمعوں سے اور بھی کتنے چراغ روشن ہوئے ہیں یہ سلسلہ جاری رہا تو انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ان چراغوں کی روشنی سارے وطن کو منور کرے گی اور وہ نتیجہ اور وہ کیفیت برپا ہو گی جسے ہم بجا طور پر آزادی کا چراغاں کہہ سکتے ہیں

جدوجہد کا میدان ایک کسوٹی ہے جو حق کے علمبرداروں اور باطل پرستوں کو ہی نہیں بلکہ منافقین کو بھی اصل مقام پر لا کھڑا کرتی ہے

حق پرستی اور حق شناسی کے دعوے کرنے والوں کے لیے بہترین زندگی وہ ہے جو سچائی کا شعور حاصل کر لے اور اس شعور کی روشنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی تزئین و آرائش میں صرف ہو

اپنی زندگی کی آخری خواہش کے طور پر اپنے نظریاتی ساتھیوں سے کہوں گا کہ حالات خواہ کتنے ہی بدترین کیوں نہ ہوں وہ ثابت قدم رہیں اور مشترک مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے رہیں

ہمیں یقین ہے کہ ایک دن مادروطن ضرور آزاد ہو گا اور ہم فتح سے ضرور ہمکنار ہوں گے

یہ اقوال تیار کارڈز کی صورت میں شیئر کیجیے ←
یہ اقوال انگریزی ترجمے کے ساتھ انگریزی صفحے پر بھی موجود ہیں۔ مہم کے سامان میں پوسٹر بنائیے۔

یہ مضمون شیئر کیجیے

FacebookXWhatsAppTelegramLinkedInEmail

آرکائیو سے مزید: سوانح حیات · ۱۱ فروری دنیا بھر میں · ویڈیوز · آرٹ